یکم جولائی کے بعد پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم


 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو موجودہ چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاسپورٹ کے پورے نظام کو جدید بنانے کے لیے کئی تاریخی فیصلے کیے گئے ہیں۔اجلاس میں پاسپورٹ کے اجراء کو روایتی طریقے سے ہٹا کر مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ای پاسپورٹ کے نفاذ سے پاسپورٹ کے شعبے میں جاری فراڈ، اسکارپنگ اور جعلسازی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا۔نظام کو مزید آسان بنانے کے لیے تمام آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو نادرا کے قائم کردہ ‘پاک آئی ڈی’ کے مرکزی پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے شہریوں کو لائنوں اور ایجنٹ مافیا سے بچانے کے لیے دو بڑے اقدامات کی منظوری دی ، اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کا ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا اور شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عمل بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔کرپشن اور رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے یکم جولائی سے ملک کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کر دیا جائے گا، جہاں تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل طریقوں سے ہوں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو شہری فاسٹ ٹریک یا پریمیم سروسز حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ان سہولیات کے اخراجات کے مطابق ہی فیس ادا کرنا ہوگی۔ملکی معیشت اور تاجر برادری کو سہولت دینے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت جاری کی ہے کہ بزنس پاسپورٹ پالیسی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مشاورت سے جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ کاروباری شخصیات کے لیے سفری دستاویزات کا حصول آسان بنایا جا سکے۔وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کے پورے نظام میں اہم اصلاحات لانے کا فیصلہ ہے۔پاسپورٹ کےاجراکومکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا

حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

 


منشیات ڈیلر انمول پنکی کیخلاف حتمی چالان جمع کرانیکا حکم، شریک ملزمان سے متعلق فیصلہ محفوظ


 

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کیخلاف منشیات کے مقدمے سے شریک ملزمان کا نام خارج کرنے اور کال ریکارڈ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کی عدالت کے روبرو ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کیخلاف منشیات کے مقدمے سے شریک ملزمان کا نام خارج کرنے اور کال ریکارڈ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر عبد الرحمان تھیم نے موقف دیا کہ ملزمان کا نام مقدمہ سے خارج نہیں کیا جا سکتا۔ مقدمہ سے نام خارج کرنے کی درخواست ریمانڈ کے وقت لگائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت بھی سیشن عدالت مسترد کرچکی ہے۔ ملزمہ کی گرفتاری پر ملزمان نے اپنے نمبر بند کردیے تھے۔

عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ شریک ملزمان ذیشان اور سہیل کی جانب سے سی ڈی آر اور مقدمے سے نام خارج کرنے کی دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

فیفا ورلڈکپ: جرمن ٹیم کی جہاز میں بیٹھنے سے قبل مجرموں کی طرح تلاشی کی ویڈیو وائرل

 فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آئیوری کوسٹ کے خلاف اہم میچ سے قبل جرمن ٹیم کو ٹورنٹو روانگی کے دوران سخت سیکیورٹی اور امیگریشن مراحل سے گزرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق جرمن کھلاڑیوں کو عام مسافروں کی طرح تمام معیاری سیکیورٹی چیکس، سامان کی جانچ اور کسٹمز اسکریننگ کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیم کے ارکان کو خصوصی رعایت نہیں دی گئی بلکہ انہیں شمالی امریکہ کے سرحدی قوانین اور ہوائی اڈے کے ضوابط کے مطابق مکمل کارروائی سے گزرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز رن وے کے پاس اسٹارٹ کھڑا ہے اور جرمن ٹیم کی اس میں بیٹھنے سے قبل مجرموں کی طرح تلاشی لی جارہی ہے۔

اس دوران جرمنی کے تجربہ کار گول کیپر مینوئل نوئر کے تاثرات خاص طور پر توجہ کا مرکز بنے۔


نوں میں سڑک کنارے دو بم دھماکے،7 افراد جاں بحق،3 زخمی

 

بنوں میں سڑک کنارے نصب بموں کے دو دھماکوں میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں پیش آیا جہاں پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب ایک مسافر وین گزر رہی تھی۔ ڈی پی او یاسر آفریدی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں وین میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ دیر بعد اسی مقام پر دوسرا دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک گاڑی بھی متاثر ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات سستی، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ریکارڈ کمی کر دی

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا، پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز نے مختلف شہروں کے کرایوں میں ریکارڈ کمی کا اعلان کر دیا۔



پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جبکہ مختلف شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 1900 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔ کرایوں میں کمی کے حوالے سے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور رانا محسن کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا۔ رانا محسن کے مطابق تمام ٹرانسپورٹ کمپنیاں نئی کرایہ نامے مرتب کر رہی ہیں اور کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا،  نئے کرایوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نئے کرایوں کے مطابق کراچی بزنس کلاس کا کرایہ 10 ہزار 450 روپے سے کم ہو کر 8 ہزار 550 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 8 ہزار 450 روپے سے کم ہو کر 7 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایبٹ آباد کا کرایہ 3 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر 2 ہزار 800 روپے، بہاولنگر کا کرایہ 2 ہزار 350 روپے سے کم ہو کر 1 ہزار 950 روپے، فیصل آباد کا کرایہ 1 ہزار 85 روپے سے کم ہو کر 900 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی خان کا کرایہ 2 ہزار 600 روپے سے کم ہو کر 2 ہزار 130 روپے، حافظ آباد کا کرایہ 2 ہزار 200 روپے سے کم ہو کر 1 ہزار 800 روپے جبکہ لاڑکانہ کا کرایہ 8 ہزار 450 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 930 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

لاہور ، نشہ آور دوا پلاکر 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی ،ویڈیو بنانے والا ملزم اور اسکی بہن گرفتار datetime 19 جون‬‮ 2026 |

 

بتایا گیاہے کہ 14سالہ لڑکی گھر سے اکیڈمی کے لئے جا رہی تھی، ملزم اور اس کی بہن متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ کوارٹر لے گئے، ملزم دانیال نے لڑکی کو نشہ آور دوا پلا کر زیادتی کی اور ویڈیوز بھی بنائی ۔ملزم ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر متاثرہ کو بلیک میل کرتا رہا۔ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں